سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ نے پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ کر دیا
سرینگر(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ کر دیا،تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ نے پاک بھارت مذاکرات کی بحالی سمیت مسئلہ کشمیر پر تیسرے فریق کی ثالثی کا مطالبہ کر دیا ہے،فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ تعلقات بحالی کی ذمہ داری نریندر مودی کی بجائے منموہن سنگھ اور ملائم سنگھ جیسی شخصیات کو سونپی جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا فاروق عبداللہ کے بیان پر بھارت میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے بی جے پی کے ترجمان نرسیما را نے کہا کہ فاروق عبداللہ حریت پسندوں اور پاکستان کی زبان بول رہے ہیں انہوں نے کشمیر پر ثالثی کو پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے مترادف قرار دیا جبکہ کانگریس نے بھی کشمیر پر کسی تیسری قوت کی ثالثی کو مسترد کر دیا۔