بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا ہے کہ تعلیم کا مقصد نئی نسل کو ایک اچھا انسان بنانا ہے جو نہ صرف اپنا،اپنے اساتذہ اور والدین کا سر فخر سے بلند کر ے بلکہ ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ثابت ہوسکے،دولت،عہدے اور آسائشیں انسان کو بڑا آدمی نہیں بنا سکتیں بلکہ بڑا آدمی وہ ہوتا ہے جو دوسرے کیلئے سودمند ثابت ہو اور دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کرے،ہم نے نبی اکرم ﷺ کے نقش قدم پر چل کر انسانیت کی معراج پر پہنچ سکتے جو پوری کائنات کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہیں،نئی نسل کی تعلیم و تربیت میں ان کی کردار سازی ہی انہیں ایک اچھا انسان بنا سکتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل پبلک سکول بورے والا ”انٹرویو ہاﺅس“ مقابلہ حسن قرات و نعت کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے کی جبکہ اس تقریب میں پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر سردار خالد نثار ڈوگر،سینئر راہنما ملک فاروق احمد اعوان،چوہدری طارق محمود باجوہ،پرنسپل ڈی پی ایس صلاح الدین،(ر)وائس پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر راشد سدھو،مقامی کاروباری شخصیت سجاد احمد بھٹی،سیکرٹری کوآرڈینیشن سول سوسائٹی نیٹ ورک سید زاہد حسین مشہدی اور معروف زمیندار حاجی طالب حسین بھٹی آف موضع بھٹیاں بھی موجود تھے تقریب کے اختتام پر قرات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم ہنزلہ رضوان اور دوسری پوزیشن حفصہ بتول،تیسری پوزیشن حسنین پرویز جبکہ نعت خوانی کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ عشوہ نجمی،دوسری پوزیشن عمر سعید اور تیسری پوزیشن پر آنے والی طالبہ حفصہ بتول میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ”اقبال ہاﺅس“ کو خصوصی ٹرافی دی گئی دوسرے پوزیشن دیوان ہاﺅس نے حاصل کی۔

About Author


How can I help you? :)

21:10
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔