بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چیئرمین وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل پنجاب زبیر خان نیازی اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اور دیگر مسائل پر تاریخی خطاب کرتے ہوئے دنیا کو اصل حقائق سے آگاہ کیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پی ٹی آئی کے راہنما چوہدری امجد حمید چوہان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بیرسٹر حسان خان نیازی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جس طرح ورلڈ فورم پر سربراہان مملکت کو نام نہاد بھارتی سیکولر ازم اور مودی کے (آر ایس ایس) کے مسلمانوں اور دوسری اقلیتی مذاہب کے خلاف گھناﺅنے عزائم سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خطاب سے پاکستان اور کشمیر کے مسلمانوں کے ہی بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے تارکین وطن کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور وزیر اعظم نے دنیا کی بڑی قوتوں کو اس نازک مسئلے کو حل ہونے میں دیر سے ہونے والی خطرناک صورتحال سے آگاہ کیا۔