بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)معصوم شاہ کالونی موڑ پر قائم فلتھ ڈپو کو کسی اور جگہ منتقل کیا جائے،اہل علاقہ کا احتجاج،ڈی سی او وہاڑی اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بورے والا سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق نواحی کالونی معصوم شاہ کالونی اور حبیب کالونی کے رہائشیوں چیئرمین مشتاق احمد،محمد یوسف،ڈاکٹر خوشی محمد،محمد اسلم،محمد امجد،محمد اسماعیل،اسلام،دلشاد احمد،محمد امجد اور لیاقت حسین کی قیادت میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے معصوم شاہ روڈ موڑ پر مسجد آمنہ کے سامنے پلے کارڈ اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ موڑ کے ساتھ بی ٹی ایم ٹیکسٹائل ملز آفیسر کالونی دیوار کے ساتھ گندگی اور کوڑا کرکٹ کا فلتھ ڈپو بیماریاں پھیلا رہا ہے جس سے ملیریا اور سانس کے علاوہ وبائی بیماریاں پھیل رہی ہیں جبکہ اس کے بالکل سامنے مسجد ہے اور اس فلتھ ڈپو کے تعفن اور بو کی وجہ سے نمازیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ رانا اورنگزیب خان سے فلتھ ڈپو کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

About Author


How can I help you? :)

23:34
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔