بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی کی طرف سے بھی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،صدر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی حاجی عاشق علی آرائیں،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،چاچا ملک محمد اسلم،سابق چیئرمین یوسی چوہدری امیر علی اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔