بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان کی نندی پور پراجیکٹ کیس میں باعزت بریت پر بورے والا بار میں مٹھائی تقسیم کی گئی،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما ڈاکٹر بابر اعوان کی نندی پور پراجیکٹ کیس میں باعزت بری ہونے کی خوشی میں سابق صدر بار محمد جاوید شاہین کے چیمبر میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور انہوں نے ڈاکٹر بابر اعوان کی بریت کو حق اور سچ کی فتح قرار دیا اس موقع پر سابق سیکریٹریز بار چوہدری وقاص اشفاق،شہباز الرحمن بھٹہ،سردار ظہور احمد ڈوگر،ممبر ایگزیکٹو کمیٹی بار اکرم ندیم چوہدری،مہر اسد مسعود،سینئر ممبر بار چوہدری محمد اسلم آرائیں،ثاقب نذیر،مرزا شہزاد اور ڈاکٹر عدیل اکرم کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔