بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا ٹیکسٹائل ملز داﺅد آباد کے سابق انچارج کینٹین اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری مختار علی گجر گذشتہ روز طویل علالت کے بعد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے،مرحوم کی عمر 65سال کے قریب تھی وہ بورے والا بار ایسوسی ایشن کی خاتون ممبر محترمہ یاسمین گجر کے والد تھے،مرحوم کی نمازجنازہ ان کے آبائی گاﺅں چک 267ای بی میں ادا کی گئی مرحوم کی نمازجنازہ میں مسلم لیگ(ن) کے سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں،ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر،چیئرمین یونین کونسلز چوہدری ارشاد احمد چوہان،زاہد رسول،معروف بینکار چوہدری محمد صدیق،حاجی محمد نواب ڈوگر سمیت سیاسی وسماجی،کاروباری حلقوں کے نمائندوں اور وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔