بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن،کروڑوں روپے کی کمرشل سرکاری اراضی پر تعمیر دوکانیں مسمار،قبضہ و اگزار کر وا لیا گیا،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بورے والا حسنین خالد سنمپال نے چیف آفیسر بلدیہ راﺅ محمد علی،میونسپل کمیٹی،محکمہ مال اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کچی آبادی نزد بابر سینما برلب سڑک 5مرلہ سرکاری اراضی جسکی مالیت 2کروڑ لاکھ روپے بنتی ہے اس پر عرصہ دراز سے قبضہ کر کے بنائی گئیں کمرشل دوکانیں بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر کے قبضہ و اگزار کروا لیا اسسٹنٹ کمشنر حسنین خالد کے مطابق مافیا کے خلاف آپریشن مرحلہ وار جاری ہے اور اس میں کسی قسم کی رکاوٹ یا دباﺅ ہرگز قبول نہیں کیا جائے ناجائز قابضین سرکاری اراضی ازخود خالی کر دیں ورنہ قانون کی گرفت میں آئیں گے۔

About Author


How can I help you? :)

03:00
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔