بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)منشیات فروشی میں گرفتار بلدیہ ملازم کے ورثاء کا پولیس پر دباﺅ ڈالنے کے لیے احتجاجی مظاہرہ،منشیات فروشی پر عدیل کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے،منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی،ایس ایچ او،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس کے ہاتھوں گذشتہ دنوں نواحی گاﺅں 263ای بی سے بھاری چرس سمیت گرفتار ہونے والے بلدیہ کے اہلکار عدیل کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جیل بھیج دیا گیا تھا آج ملزم عدیل کے رشتہ داروں نے پولیس کی اس کاروائی کے خلاف اے ایس پی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں انکا الزام تھا کہ عدیل منشیات فروشی نہیں کرتا پولیس نے اپنی طرف سے اس پر چرس ڈال کر جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر مہر محمد ریاض سیال نے بتایا کہ ملزم عرصہ دراز سے گاﺅں میں منشیات فروشی کا دھندہ کرتا تھا اپنے اثرو رسوخ کی وجہ سے پولیس کی گرفت سے بچتا رہا لیکن ہم نے مخبر کی اطلاع پر جب چھاپہ مارا تو یہ رنگے ہاتھوں بھاری چرس سمیت گرفتار ہوا ملزم نے کاروائی سے بچنے کے لیے ہم پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کی لیکن ہم نے دباﺅ قبول نہ کیا اب وہ پولیس کو بلیک میل کرنے کے لیے احتجاج کروا رہا ہے جو کہ غیر قانونی ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے پولیس منشیات فروشوں کو کسی بھی بلیک میلنگ یا دباﺅ میں نہیں آئے گی۔