بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈی ایس پی بورے والا حافظ خضر زمان اور ڈی ایس پی میلسی محمد سلیم وڑائچ کے اعزاز میں الوداعی تقریب،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عاطف اکرام نے کہا کہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ محکمہ کا حصہ ہیں،وہاڑی پولیس کیلئے جو ناقابل فراموش خدمات پیش کیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایس پی بورے والا اور ڈی ایس پی میلسی کے ضلع وہاڑی سے ٹرانسفر کے موقع پر الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن جلیل عمران،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سجاد محمد خاں،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مظہر احمد وٹو اور پی اے محمد تنویر بھی موجود تھے ڈی ایس پیز حافظ خضر زمان اور محمد سلیم وڑائچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وہاڑی میں تعیناتی کے دوران قانون کی بالا دستی کو قائم رکھتے ہوئے عوام کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی کی بھر پور کوشش کی ضلع وہاڑی نے جو عزت دی وہ ہمیشہ یاد رکھی جائے گئی تقریب کے آخر میں ڈی پی او وہاڑی محمد عاطف اکرام نے ڈی ایس پی بورے والا حافظ خضر زمان اور ڈی ایس پی میلسی محمد سلیم وڑائچ کو اعزادی شیلڈ بھی پیش کیں۔