بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈی پی او وہاڑی احمد ناصر عزیز ورک نے کہا ہے کہ وہاڑی پولیس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ تھانہ صدر میں اللہ کا گھر تعمیر ہو رہا ہے ضلع وہاڑی امن کا گہوارہ ہے یہاں مکمل مذہبی روا داری ہے ڈی سی وہاڑی کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ ان کی کاوش سے جنرل بس سٹینڈ کی کشادگی اور چوک کو کھلا کرنے کیلئے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے اور عوام کے دیرینہ مطالبے پر لاری اڈا کی مسجد کو شہید کر کے ایک نئی خوبصورت مسجد کی تعمیر شروع کی گی ہے جہاں انشاءاللہ دسمبر تک مسجد پایہ تکمیل کو پہنچے گی اور باقاعدہ جمعہ کی ادائیگی شروع کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل بس سٹینڈ کے سامنے تھانہ صدر میں نئی جامعہ مسجد کے سنگ بنیاد کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔