بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ اللہ کے گھر مسجد کی تعمیر میں حصہ لینا ہر مسلمان کا عقیدہ اور مذہبی فریضہ ہے،جنرل بس سٹینڈ کی کشادگی کے سلسلہ میں تھانہ صدر بورے والا کے لان میں ایک نئی خوبصورت مسجد مخیر حضرات کے تعاون اور انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے اس سال دسمبر تک انشاءاللہ مکمل ہو جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل بس سٹینڈ کے سامنے تھانہ صدر میں نئی جامعہ مسجد کے سنگ بنیاد کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈی پی او وہاڑی احمد ناصر عزیز ورک،اسسٹنٹ کمشنر سید نوید عالم اور پٹواری ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد ممتاز بھٹی نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم،چوہدری فقیر احمد آرائیں،سردار خالد محمود ڈوگر،مسجد کمیٹی کے صدر سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں،چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،وائس چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی رانا شاہد سرور،معروف سماجی شخصیت شیخ شہزاد مبین،چوہدری محمد قیصر،رانا طاہر کریم،ایکسئین روڈز را? دلشاد احمد خاں،چیف آفیسر بلدیہ را? محمد علی،ڈی ایس پی وہاڑی سردار ظفر اقبال ڈوگر سمیت سیاسی و سماجی حلقوں کے نمائندہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ڈی پی او احمد ناصر عزیز ورک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہاڑی پولیس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ تھانہ صدر میں اللہ کا گھر تعمیر ہو رہا ہے ضلع وہاڑی امن کا گہوارہ ہے یہاں مکمل مذہبی روا داری ہے ڈی سی وہاڑی کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ ان کی کاوش سے جنرل بس سٹینڈ کی کشادگی اور چوک کو کھلا کرنے کیلئے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے اور عوام کے دیرینہ مطالبے پر لاری اڈا کی مسجد کو شہید کر کے ایک نئی خوبصورت مسجد کی تعمیر شروع کی گی ہے جہاں انشاء اللہ دسمبر تک مسجد پایہ تکمیل کو پہنچے گی اور باقاعدہ جمعہ کی ادائیگی شروع کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر نوید عالم نے خطاب کرتے ہوئے مہمانان خصوصی اور ارکان پارلیمنٹ سمیت معززین شہر کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا تقریب میں موجود مخیر شہریوں نے مسجد کی تعمیر کے سلسلہ میں عطیہ دینے کا اعلان کیا جس میں معروف سماجی شخصیات شیخ شہزاد مبین نے 3لاکھ روپے،چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے 2لاکھ روپے،رانا طاہر کریم نے 10لاکھ روپے،مرکزی انجمن تاجران نے 5لاکھ روپے،عمر فاروق ڈوگر نے1لاکھ روپے،حاجی پرویز بھٹی نے 1لاکھ روپے،سعید احمدبھٹی نے1لاکھ روپے،الحبیب سپر مال والوں نے1لاکھ روپے،صدر انجمن پٹواریاں چوہدری طاہر جاوید 50ہزار روپے،بلال میڈیکل سٹور50ہزار روپے اور ٹرانسپورٹر محمد رشید سومی نے 20ہزار روپے شامل ہیں تقریب کے اختتام پر مسجد کے خطیب قاری طاہر رضا قادری نے خصوصی دعا کروائی ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا،ڈی پی او احمد ناصر عزیز ورک نے ارکان صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر اور معززین کے ہمراہ مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔