مقدمہ بازی کی رنجش،پیشی پر آئی دو خواتین پر 10سے زائد مرد و خواتین کا بہیمانہ تشدد
بورےوالا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مقدمہ بازی کی رنجش،پیشی پر آئی دو خواتین پر بہیمانہ تشدد،10سے زائد مرد و خواتین نے دونوں خواتین کو مار مار کر لہولہان کر دیا،کورٹ ڈیوٹی پر موجود پولیس تماشہ دیکھتی رہی،515/ای بی کے دونوں گروپ قریبی رشتہ دار ہیں۔
شاہد بلوچ نامی زمیندار بیوہ خواتین کی زمین ہتھیانہ چاہتا ہے۔متاثرہ
شاہد بلوچ مقدمہ میں ملزم بھی ہے،ملزم بااثر ہے جو ہر پیشی پر عدالت کے باہر ہمیں خوفزدہ کرتا ہے،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھاری رشوت بھی وصول کی۔متاثرہ خاتون