بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے نائب صدر چوہدری خالد محمود چوہان،سیکرٹری اطلاعات چوہدری ساجد حسین،راہنما تحریک انصاف انجینئر چوہدری خادم حسین اور چوہدری محمد شفیق گوجر نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دنیا اور خصوصا جنوبی ایشیاء کو درپیش مسائل اور خطرناک صورتحال کے بارے میں اقوام عالم کو آگاہ کر کے پاکستان ہی نہیں دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کی عکاسی کی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی وزیر خارجہ نے پہلی مرتبہ تمام مسائل کو جنرل اسمبلی میں فلسطین،توہین آمیز خاکوں کا مسئلہ،قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی اور خطہ میں بھارت کی جارحانہ پالیسی دہشت گرد کاروائیوں کی مبینہ سرپرستی اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت کو دنیا کے سامنے پیش کر کے بھارت کا مقروہ چہرہ بے نقاب کیا ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی میں جو تاریخی خطاب کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

About Author


How can I help you? :)

16:31
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔