بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)جماعت اہلسنت کے بزرگ مرکزی راہنماء سید محمد محفوظ الحق شاہ اور تحریک لبیک یارسول اللہ کے ضلعی امیر مولانا سید محمد اسماعیل شاہ نے حکومت ہالینڈ کی طرف سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاکوں کی نمائش کرنے کے اعلان کی سخت مذمت کی اور کہا یہود و انصاری کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے،ہم سب کلمہ گو اور ناموس رسالت کے پہرے دار ہیں اور پہرہ دینا بہت اچھی طرح جانتے ہیں،سعودی حکومت کی بھی مذمت کی کہ انہوں نے اپنی کرسی اپنے تخت کی خاطر حکومت کینڈا سے سفارتی تعلقات ختم کیئے لیکن حضور کی ناموس پر خاموش ہیں،موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر حکومت ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کر کے اسلام آباد میں انکا سفارت خانہ بند کیا جائے اور اپنا سفیر واپس بلایا جائے ورنہ پھر ہم خود سفارت خانہ بند کر دیں گے،ہم اپنی مرکزی قیادت مولانا خادم حسین رضوی کی کال کے منتظر ہیں اللہ تعالی نے اس نئی پاکستان کی حکومت کو موقع دیا ہے اور یہ اپنا اس نیک نامی میں اپنا نام لکھوا لئے ورنہ محمد عربی کے غلام اپنے سروں پر کفن باھند کر باہر سڑکوں پر نکل کر اسلام آباد کا رخ کریں گے ہمارے دلوں سے نبی پاک کی محبت نہیں نکالی جا سکتی اور مرکز کی طرف سے جو بھی کال آئی اس پر عمل کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہالینڈ کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا احتجاجی ریلی سے تحریک لبیک یارسول اللہ کے راہنماء سید فضل رسول اور سید محمد اظہار الحق شاہ نے بھی خطاب کیا۔

About Author


How can I help you? :)

15:00
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔