بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سابق صوبائی وزیر چوہدری محمود اختر گھمن نے کہا ہے کہ انہوں نے بطور ممبر صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزیر حلقہ کے لوگوں کی بے لوث اور بلاتفریق خدمت کی ہے اور علاقہ کے کئی بنیادی مسائل حل کروائے ہیں جن میں سرفہرست ٹو بی آر کے علاقہ میں ٹیل کے کسانوں کو نہری پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا قبل ازیں بااثر افراد چھوٹے اور غریب کسانوں کی زمینوں تک نہری پانی پہنچنے نہیں دیتے تھے جس سے وہ معاشی طور پر بری طرح متاثر ہو رہے تھے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نواحی گاﺅں 130ای بی میں اپنے بیٹے امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی229 چوہدری سلمان یوسف گھمن کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح حلقہ کے لوگوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا تھا اب ان کے بیٹے جو کہ اس حلقہ سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں ان کو کامیاب کروائیں وہ بھی حلقہ کے لوگوں کی بے لوث اور بلاتفریق خدمت کریں گے اس موقع پر گاﺅں کی مختلف برادریوں کے نمائندہ افراد نے انہیں اپنی غیر مشروط حمایت کا یقین دلایا جس پر انہوں نے حلقہ کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔