بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی بندر بانٹ اور خریدو فروخت میں نذیر احمد نے مرکزی کردار ادا کیا،حلقہ پی پی230 سے آزاد الیکشن لڑوں گا،ٹکٹوں میں میری مخالفت کرنے والوں کو 25جولائی کو ذلت و رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا،2013ء کے الیکشن میں نذیر آرائیں پر 3کروڑ روپے خرچ کیے،میرے خلاف سازشیں کرنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے آئندہ بھی ناکام ہونگے،25جولائی کو شکست (ن)لیگی امیدواروں کا مقدر بنے گی،بورے والا کے عوام کی 5سالہ جو خدمت کی ہے وہی میرا اثاثہ ہے،منافقت کرنے والوں کی سازشوں کو ہمیشہ ناکام بنایا ہے،آئندہ بھی جھوٹ،منافقت اور کرپشن کی سیاست کو دفن کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرنے کے بعد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

About Author


How can I help you? :)

15:58
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔