سابق ایم این اے چوہدری نذیر آرائیں کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات

بورےوالا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن) کے سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں کی اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق،ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ،گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ،ایم این اے عطاء اللہ تارڑ اور سابق ایم این اے نوابزادہ غضنفر گل سے اسپیکر چیمبر میں ملاقاتیں کی اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ وہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ایوان کو چلائیں گے اپوزیشن اور حکمران جماعت کے درمیان ایوان میں خوشگوار ماحول کیلئے پل کا کردار ادا کریں گے اس موقع پر سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں نے سردار ایاز صادق کو قومی اسمبلی کااسپیکر منتخب ہوئے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔