بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وفاقی حکومت کی طرف سے بورے والا سے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں کو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے جسٹس نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،چوہدری نذیر احمد آرائیں کے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بننے پر چیئر مین بلدیہ بورے والا چوہدری محمد عاشق آرائیں،وائس چیئر مین بلدیہ حاجی محمد افتخار بھٹی،صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی حاجی ظہور اکرام ماجد،سابق صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی بورے والا چوہدری عبدالجبار شاکر،چیئر مین انکروچمنٹ کمیٹی بلدیہ بورے والا میاں خالدحسین،بزرگ مسلم لیگی وائس پریذیڈنٹ انجمن تاجران چاچا ملک محمد اسلم سمیت دیگر سیاسی و سماجی شہری حلقوں نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ چوہدری نذیر احمد آرائیں پہلے سے بھی زیادہ جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کریں گے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

About Author


How can I help you? :)

13:34
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔