بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)صوبائی نائب صدر مرکزی علماء کونسل پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جس جواں مردی سے اقوام متحدہ میں عالم اسلام کا دفاع کیا اسکی مثال نہیں ملتی انہوں نے قوم کے دل ہی نہیں جیتے بلکہ عالم اسلام کی ترجمانی کا بھی فریضہ ادا کیا ہے،ان خیاکات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حافظ محمد ابوسفیان حنفی نے کہا کہ وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر پر اپنے جس عزم کا اظہار کیا ہے وہ ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے پوری قوم مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اقوام متحدہ میں جس دلیری اور جرات کے ساتھ وزیر اعظم نے مظلوم کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کا ذکر کیا ہے اس پر پورا بھارتی میڈیا چیخ اٹھا ہے وزیر اعظم کو جرات مندانہ خطاب پر علماء کرام اور دینی طبقہ خراج تحسین پیش کرتا ہے حافظ محمد ابوسفیان حنفی نے کہا کہ وقت آ گیا ہے امت مسلمہ کو متحد ہو کر بھارتی جارحیت کو روکنا ہو گا ترکی کے صدر طیب اردگان نے جس طرح ہر فورم پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا ہے اور مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں ہمارے وزیر اعظم کے قدم سے قدم ملایا ہے انشاءاللہ بہت جلد مقبوضہ کشمیر آزاد ہو گا اور ظلم کی سیاہ رات ختم ہو گی۔

About Author


How can I help you? :)

09:42
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔