بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ایم پی اے بورے والا سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ محرم الحرام اور خصوصاّّ یوم عاشور پر سیکورٹی اور دیگر انتظامات قابل ستائش تھے،امن و امان کو برقرار رکھنے کے علاوہ مرکزی جلوس کے راستوں پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے جو بھی انتظامات کئے وہ بلاشبہ تسلی بخش تھے جن کی بدولت ناصرف عزاداران بلکہ عام شہریوں نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے پولیس،میونسپل کمیٹی،محکمہ ریونیو،صحت،واپڈا،سول سوسائٹی،سول ڈیفنس،ریسکیو 1122 اور دیگر محکموں نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے انجام دیں اسکے علاوہ تمام مسالک اور مکتبہ فکر نے مذہبی ہم آہنگی،روا داری اور خلوص نیت سے امن و امان برقرار رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کیا جس پر ڈی سی وہاڑی عرفان علی کاٹھیا اور ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود مبارک باد کے مستحق ہیں۔