بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو کمسن بچوں سمیت (3) افراد جاں بحق اور (3) شدید زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ بورے والا کے نواحی گاﺅں (507) ای بی کے قریب پیش آیا جس میں (507) ای بی کے رہائشی بچے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر پانی لینے جا رہے تھے کہ اندھیرے کی باعث ان کی موٹر سائیکل گدھا ریڑھی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں (14) سالہ سجاد علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا بچہ (10) سالہ دانش ہارون شدید زخمی ہو گیا جس کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا دوسرا حادثہ جو کہ ڈلن بنگلہ کے قریب ڈالہ اور گدھا ریڑھی کے درمیان ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ (3) افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں گدھا ریڑھی اور ڈالہ میں تیز رفتاری کی وجہ سے تصادم کے نتیجے میں ڈالہ کا ڈرائیور بشیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ (3) افراد شدید زخمی ہو گئے ریسکیو (1122) نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔