بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن) کے ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،سید ساجد مہدی سلیم شاہ،سردار خالد محمود ڈوگر اور چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے جملیرا اور ساہوکا کے دریائے ستلج میں آنے والے سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے کہا کہ وہ اس مشکل کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں انہوں نے انتظامیہ سے کہا کہ وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کریں فلڈ ریلیف کیمپوں میں آنے والے سیلاب متاثرین کی مدد کریں اور اس سلسلہ میں کوئی غفلت اور کوتاہی برتی جائے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے کشتیوں میں سوار ہو کر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر سابق چیئرمین یوسی چوہدری کاشف رامے،پیر عامر ممتاز چشتی،محمد جوئیہ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

About Author


How can I help you? :)

08:44
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔