بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)دریائے ستلج میں سیلاب سے بورے والا کے کئی قصبے زیر آب آ گئے،تفصیلات کے مطابق بھارت کی طرف سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کے بعد سیلاب کا پانی موضع جملیرا،ساہوکا،فاروق آباد اور موضع جھیڈو کے علاقوں میں داخل ہو گیا سیلاب سے متاثرہ موضعات سے ریسکیو کے جوان لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں ریسکیو کے جوان سیلاب میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں پانی کے تیز بہاﺅ نے مزید قریبی آبادیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا انتظامیہ کی طرف سے لگائے گئے فلڈ ریلیف کیمپوں میں اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بورے والا رانا اورنگزیب خان کی نگرانی میں متاثرین کو امدادی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں اس موقع پر اے ایس پی آصف رضا پولیس فورس اور تحصیلدار محمد ظفرعلی مغل محکمہ مال کے پٹواریوں اور دیگر عملہ کے ساتھ بھی موجود ہیں۔