بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی راہنما و ایم این اے میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے قائدین انکے خاندان اور کارکنوں کی گرفتاریاں سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے ہم اپنے قائدین اور کارکنوں کی گرفتاریوں اور ان پر مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب مسلم لیگ(ن) کے ممبر قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم شاہ کی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،میزبان اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم شاہ،چوہدری فقیر احمد آرائیں،سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،میاں ثاقب خورشید،سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی رانا شاہد سرور،چوہدری اسامہ احمد اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا اور سابقہ دور میں جنرل پرویز مشرف نے بھی بغیر کسی جرم کے ان کو پچیس سال کی سزا دی تھی لیکن وہ سزا بھی ختم ہو گئی میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف نے کرپشن کی ہوتی تو 1992 میں ان پر کیس چلائے جاتے لیکن کرپشن ثابت نہ ہونے پر وہ دوبارہ برسراقتدار آ گئے انہوں نے کہا کہ موجود احتساب صرف سیاسی مخالفین کا ہو رہا ہے لیکن حکومتی صفوں میں موجود لوگ احتساب سے مبرا ہیں ان کا احتساب اسی لیے نہیں ہو رہا لیکن جب ان کے اقتدار کا خاتمہ ہو گا اس وقت ان کو سار احساب دینا ہو گا مریم نواز کو اس لئے گرفتار کیا گیا کہ وہ عوام کا مقدمہ لڑنے کیلئے میدان میں نکلی تھیں اگر مریم نواز کشمیر جانے کا فیصلہ نہ کرتیں اور سرگودھا کے جلسہ میں کشمیر پر سخت موقف اختیار نہ کرتیں تو گرفتار نہ کیا جاتا نواز شریف فیملی کا کوئی بچہ ایسا نہیں ہے جو ملک میں ہو وہ گرفتار نہ کر لیا گیا ہو مسلم لیگ کے راہنماﺅں اور کارکنوں کی گرفتاری سے اگر ملک کے مسائل ختم ہوتے ہیں توہم سب گرفتاری کیلئے تیار ہیں مسلم لیگی راہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستانی قوم کو تقسیم در تقسیم کر رہی ہے جس کی مثال 2018 کے انتخابات ہیں جس میں ایک سازش کے تحت وفاق کی علامت جماعتوں کو صوبوں تک محدود کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ 23 اگست کو بورے والا میں مسلم لیگ کا جلسہ ہو گا جس سے مریم نواز کا بیٹا بیٹی یا ان کے خاندان کا کوئی فرد خطاب کرے گا اس موقع پر ممبران قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،سید ساجد مہدی سلیم شاہ،سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں،ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،سردار خالد محمود ڈوگر اور میاں ثاقب خورشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے سیاسی انتقام کی تمام حدیں پار کر لی ہیں اور وہ اس میں اندھی ہو کر اخلاقی اقدار کو پامال کر کے اپنے سیاسی مخالفین کو چن چن کر گرفتار کر رہی ہے مریم نواز کو گرفتار کرنے کے پیچھے ایک ہی وجہ ہے کہ اس نے عوام کو شعور دیا ہے اور وہ متحرک ہو کر اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر نکلی جس سے حکومت بوکھلا گئی انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی کے فلور پر مریم نواز کی گرفتاری پر آواز بلند کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

About Author


How can I help you? :)

00:54
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔