بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی کے راہنما اور ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ کفایت شعاری اور سادگی کی اعلیٰ مثال ہے،سابقہ ادوار میں حکمرانوں نے غیر ملکی دوروں کے نام پر ملکی خزانے کو نقصان پہنچا یا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے دورہ امریکہ کے لیے کمرشل فلائٹ میں سفر کر کے ایک مثال قائم کی ہے اور وہاں پر مہنگے ہوٹلوں میں قیام کی بجائے پاکستان ہاﺅس میں رہائش اختیار کی اور یہی وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک میں تبدیلی کی علامت اور واضع مثال ہے اور یہی نیا پاکستان ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ امریکہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ حاصل ہو گا طاہر اقبال چوہدری نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے مختلف اضلاع میں پر امن انتخابات کروا کے حکومت نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا انتخابات میں قبائلی عوام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے تاریخ رقم کر دی ہے دریں اثناء طاہر اقبال چوہدری نے سینئر صحافی شاہد اکبر طور کے انتقال پر ان کے بھائیوں اور بیٹوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی کی۔