بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ممبر پنجاب اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں قابل باصلاحیت افراد کو انتظامی عہدوں پر تعیناتی سے اداروں کی کارکردگی بہتر ہو گی،حکومت شعبہ تعلیم کی ترقی اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کیلئے تعلیمی اداروں کو ترقیاتی منصوبوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،گورنمنٹ کالج بورے والا پنجاب کا مثالی تعلیمی ادارہ ہے اور پروفیسر خوشی محمد شہزاد کی بطور پرنسپل تقرری سے یہ ادارہ ترقی کی منازل طے کرے گا وہ ناصرف ایک ماہر تعلیم ہیں بلکہ انتظامی معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں،کالج میں ضروری ترقیاتی کاموں کیلئے بہت جلد ممکنہ حد تک فنڈز فراہم کیے جائیں گے،بورے والا کو ”دی سٹی آف ایجوکیشن اینڈ سپورٹس“ بنانے میں اس ادارے کا کردار ناقابل فراموش ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج بورے والا کے نئے تعینات ہونے والے پرنسپل پروفیسر خوشی محمد شہزاد کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دینے کے بعد کالج سٹاف اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر مریم گرلز کالج پروفیسر جاوید اقبال،پروفیسر محمد انور،پروفیسر مشتاق احمد گجر،چوہدری اصغر علی جاوید اور دیگر ماہرین تعلیم بھی موجود تھے۔

About Author


How can I help you? :)

14:27
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔