بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شہر کی معروف ترین آبادی مدینہ کالونی میں ہمسایہ نے ساتھی سے ملکر نوجوان کو ڈنڈے مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے،تفصیلات کے مطابق مدینہ کالونی کے رہائشی لائٹ سروس کا کام کرنے والے سید سلیم عباس کو اس کے پڑوسی محمد علی بٹ نے گذشتہ شب 11(بجے) اپنے گھر بلوایا کہ وہ آ کر اپنے کام کا معاوضہ لے جائے سلیم عباس جونہی ان کے گھر پہنچا تو محمد علی بٹ نے اپنے ساتھی محمد عامر کے ہمراہ اُسے ڈنڈوں اور سوٹوں سے مار مار کر شدید زخمی کر دیا مغروب کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا داخل کروا دیا گیا جہاں وہ آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا وجہ عناد بیان کی جاتی ہے کہ موقتل سید سلیم عباس اور ملزم محمد عیل بٹ کی بھابھی کے بارے میں مبینہ طور پر کردار کشی کرتا تھا پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا اور زیر دفعہ 302-34(ت پ) مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔