بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)موٹرسائیکل سوار میاں بیوی فرید ایکسپریس ٹرین سے ٹکرا کر نہر میں جا گرے،خاتون جاں بحق،شوہر شدید زخمی،تفصیلات کے مطابق ساہوکا کا رہائشی محمد رفیق اپنی بیوی ساجدہ بتول کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر پی آئی لنک سے ملحقہ بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ عبور کرنے لگا تو لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس ٹرین کی زد میں آ گئے ٹرین سے بری طرح ٹکرانے کے بعد دونوں پی آئی لنک میں جاگرے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو(1122) کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو نہر سے نکالا تو خاتون ساجدہ بتول جاں بحق ہو چکی تھی اور اُسکا خاوند شدید زخمی تھا نعش اور زخمی شخص کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

About Author


How can I help you? :)

22:33
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔