بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے جوان سال بیٹے اسامہ قمر اور انکے دوست حمزہ بٹ جو کہ گذشتہ روز ٹریفک کے المناک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تھے ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام چیئرمین لیبر یونین لکڑ منڈی سردار فلک شیر ڈوگر اور حافظ محمد فیاض نے جامعہ مسجد حنفیہ لکڑ منڈی میں کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی تحصیل اور سٹی بورے والا کے عہدیداروں سینئر نائب صدر چوہدری نعمان رشید،جنرل سیکرٹری چوہدری فیاض عظیم ایڈووکیٹ،محمد صدیق بھلر سیکرٹری اطلاعات،سٹی جنرل سیکرٹری محمود علی بھٹی،مرتضیٰ چوہان،سید بدر منیر شاہ،محمد امین انجم،لیبر یونین لکڑ منڈی سابق کونسلر سردار فلک شیر ڈوگر،حاجی شاہ ڈوگر،حافظ محمد فیاض کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور قمر زمان کائرہ سے تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ دونوں خاندانوں کی اس غم اور دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔

About Author


How can I help you? :)

04:07
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔