بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سول سوسائٹی نیٹ ورک بورے والا کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین،کنونیئر عبدالرﺅف چوہدری اور ڈپٹی کنونیئر چوہدری اصغر علی جاوید نے نیوزی لینڈ میں مساجد کے اندر گھس کر فائرنگ کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،اسلام دشمن قوتوں نے اب پرامن ملکوں میں بھی دہشت گردی کے ذریعے بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کا منصوبہ بنایا ہے،نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں نماز جمعہ کے دوران دو مساجد میں دہشت گردوں نے ظلم و بربریت کی بدترین مثال قائم کی ہے جس پر پوری مسلم کو فوری نوٹس لینا چاہیے انہوں نے شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں دہشت گردی کا یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے عالمی سطح پر فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

About Author