اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو کل بروز جمعہ امن کی علامت کے طور پر رہا کر دیں گے،ہندوستان کی موجودہ حکومت جنگ کو فروغ دے رہی ہے،پلوامہ واقعے پر ثبوت دینے کے بجائے بھارت میں جنگی جنون بڑھتا گیا،جنگ میں کوئی جیتتا نہیں ہے،بھارت میں کشمیر کے مسئلے پر بحث کی ضرورت ہے،بھارتی حکومت کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہو گی،مقبوضہ کشمیر میں صرف آزادی کی آواز آ رہی ہے،جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے پاکستان امن کا خواہش مند ہے۔