بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)نیو چیمہ کاٹن فیکٹری بورے والا میں خوفناک آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی روٹی کی گانٹھیں اور کپاس جل کر خاکستر ہو گئی،آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی،تفصیلات کے مطابق اڈہ کچی پکی لڈن روڈ پر واقع نیو چیمہ کاٹن فیکٹری میں آج صبح دس بجے روئی کے ایک بڑے ڈھیر کو لگ گئی اور جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وہاں تیار پڑی ہوئی روئی کی ڈیرھ سو کے قریب گانٹھوں اور ایک ہزار گانٹھ کی روئی کی تیاری کے لیے پڑی ہوئی ہزاروں من کپاس کے بڑے ڈھیر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا فیکٹری میں موجود مالک چوہدری حامد نواز چیمہ نے فوری طور پر ریسکیو1122 کو اطلاع دی اطلاع ملتے ہی بورے والا اور وہاڑی سے ایک اور ریسکیو1122 کی دو فائر ٹینڈر گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کیں اور تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا فیکٹری مالکان کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔