بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بجلی کا میٹر لگوانے کے لیے لائن مین 15ہزار روپے لے کر ہڑپ کر گیا،اڑھائی سال گزرنے کے باوجود غریب محنت کش خوار ہونے پر مجبور،ایف آئی اے نے لائن مین کے خلاف تحقیقات شروع کر دی،درخواست دینے پر لائن مین نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں،تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی 445ای بی کے رہائشی غریب محنت کش محمد وسیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کو دی گئی تحریری درخواست میں الزام عائد کہا کہ میپکو سب ڈویژن فتح شاہ کے سابق لائن مین حال تعینات واپڈا سرکل آفس اظہر حسین اڑھائی سال قبل گھریلو کنکشن لگوانے کے لیے 15ہزار روپے مبینہ طور پر وصول کر لیے اور پندرہ بیس دن میں کنکشن لگوانے کی یقین دہانی کروا دی لیکن نہ ہی کنکشن لگوایا اور نہ ہی رقم واپس کی بلکہ تاخیری حربے استعمال کرتے آرہا ہے اس دوران 9ماہ بعد اُس نے اپنی کوشش سے میٹر لگوا لیا لیکن رقم واپس کرنے کی بجائے لائن مین اسے ہڑپ کر گیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے درخواست پر تحقیقات کا حکم دیدیا ہے محنت کش وسیم کے مطابق ایف آئی اے میں درخواست دینے پر لائن میں اظہر حسین سنگین نتائج کے دھمکیاں دے رہا ہے جس پر اُسکے خلاف تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کو درخواست دیدی ہے محمد وسیم نے انصاف کے حصول کا مطالبہ کیا ہے۔