بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)معروف روحانی شخصیت سید فتح شاہ بخاری کے مزار کی حالت انتہائی خستہ حال ہو گئی،زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی علاقے تھانہ فتح شاہ کے گاﺅں 50کے بی میں واقع معروف روحانی شخصیت سید فتح شاہ بخاری کا مزار ہے جس پر روزانہ سینکڑوں زائرین حاضری کیلئے آتے ہیں ان کیلئے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں مزار محکمہ اوقاف کی تحویل میں ہے محکمہ اوقاف نے اس کو ٹھیکہ پر دے رکھا ہے اور وہ ٹھیکیدار(نگران) مزار پر رکھے چندہ بکس جس میں زائرین منتیں مان کر نقدی اوردیگر اشیاء ڈالتے ہیں جس سے کثیر رقم اور دیگر قیمتی اشیاء ہر ماہ ان کیش بکس سے نکلتی ہے اور محکمہ نے ایک پائی بھی اس پر خرچ نہیں کی اس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ محکمہ اوقاف نے 30سال قبل اس مزار کی مرمت وغیرہ کروائی تھی مزار پر حاضری کیلئے آنے والے زائرین کیلئے بنائے گئے وضو خانے اور بیت الخلاء تباہ ہو گئے ہیں وضو خانے کی تمام ٹونٹیاں غائب ہیں ان میں پانی کا انتظام بھی نہیں ہے اور وہاں پر خود رو پودے اگ آئے ہیں اگر بارش ہو جائے تو مزار کے احاطہ میں پانی جمع ہو جاتا ہے اور مزار کے اندر بھی پانی داخل ہو جاتا ہے جس کو اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت نکالتے ہیں زائرین کیلئے کوئی سہولت نہ ہے محکمہ اوقاف نے گذشتہ تیس سال کے دوران مزار کی مرمت پر ایک پائی بھی خرچ نہیں کی یوسی کونسلر محمد ناصر مہر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مزار کی خستہ حالی کا نوٹس لے کر مزار کی تعمیر و مرمت کا کام کروایا جائے۔

About Author


How can I help you? :)

22:47
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔