بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار شہزاد احمد ڈوگر آزاد امیدوار عبدالحمید بھٹی کے حق میں دستبردار،عوامی تحریک نے پورے گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا،پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر سابق ایم پی اے چوہدری فیاض احمد وڑائچ،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی230 سردار شہزاد احمد ڈوگر،مرکزی صدر ایم این ایم چوہدری عرفان یوسف،ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان عوامی تحریک افضال طاہر بھٹی،ناظم تحصیل ٹی ایم کیو ملک نذیر احمد،سید خادم حسین شاہ،ضلعی صدر ایم ایس ایم محمد طارق ڈوگر،تحصیل صدر راﺅ نعمان اور دیگر عہدیداران نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران سردار شہزاد ڈوگر کی حلقہ پی پی230 سے آزاد امیدوار عبدالحمید بھٹی کے حق میں دستبرداری اور انکے گروپ کے پورے پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی230 عبدالحمید بھٹی اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی229 چوہدری عثمان احمد وڑائچ نے پاکستان عوامی تحریک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُنکی حمایت کا خیر مقدم کیا جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداء کا خون ہم پر قرض ہے اور انشاءاللہ ہمارے حمایت یافتہ امیدواران کامیاب ہو کر ہمارا مقدمہ اقتدار کے ایوانوں میں جا کر لڑیں گے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا اب وقت آ گیا ہے اور بہت جلد وہ اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔

About Author


How can I help you? :)

10:16
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔