بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تحصیل بورے والا میں 50روپے والے اسٹامپ پیپر نایاب ہو گئے،ڈپٹی کمشنر سے اصلاح احوال کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق تحصیل بورے والا کے خزانہ میں کافی عرصہ سے 50روپے والے اسٹامپ پیپر نایاب ہو گئے سائلین کو دو سو روپے والے اسٹامپ پیپر خریدنے پڑتے ہیں جن لوگوں کو 50روپے کے اسٹامپ پیپر پر بیان حلفی دینا ہوتا ہے ان کو مجبوراً دو سو روپے والے اسٹامپ پیپر خریدنا پڑتا ہے بیسیوں افراد روزانہ ڈیڑھ گنا زیادہ مہنگا اسٹامپ پیپر خرید کر اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں سیاسی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی سے اس مسئلے کے حل کا مطالبہ کیا ہے۔