اسحاق ڈار کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتیں اگلے 15روز کیلئے برقرار رہیں گی،پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80پیسے،ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے برقرار رہے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پچھلے بدھ کو حکومت نے سود کے خلاف اپیلیں واپس لینے کا اعلان کیا تھا اپیلیں واپس لینے کیلئے سپریم کورٹ میں دونوں درخواست جمع ہو چکی ہیں خیال رہے کہ اس سے قبل 31 اکتوبر کو بھی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے