بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی میں محرم الحرام کا سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے ،محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں کل 311مجالس اور 128لائسنسی روائتی اور غیر روائتی جلوس برآمد ہوں گے،محرم الحرام کے دوران 1852 افسران اور دیگر اہلکاران سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،پولیس، قومی رضا کاران اور والنٹیئرز بھی پولیس کے ساتھ اضافی ڈیوٹی مامور ہوں گے،محرم الحرام کے دوران 15 مقامات کو انتہائی حساس اور 13 مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے،ان مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی،مرکزی جلوسوں کی خفیہ نگرانی کے لئے سادہ کپڑوں میں بھی جوان تعینات کیے جا رہے ہیں،محرم الحرام کے دوران ضلعی پولیس کے علاوہ 1آرمی کمپنی،پنجاب کانسٹیبلری کی12 پلاٹون اور ایلیٹ فورس کی10ٹیموں کی خدمات بھی لی جائیں گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے حوالہ سے کیے گئے سیکورٹی اقدامات کے بارے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران 6 شعلہ بیان علماءکی ضلع میں داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے کسی بھی ناگہانی صورت سے نمٹنے کے لئے مسلح ریزو اہلکاران الرٹ رہیں گے پولیس لائن میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کیاجائے گا انتہائی حساس مقامات،مجالس اور جلوسوں کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمرہ جات اور سرویلینس وین سے کی جائے گی محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیش نظرٹریفک پلان جاری کر کے متبادل راستوں کا تعین کر لیا گیا ہے محرم الحرام کے دوران موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔

About Author


How can I help you? :)

14:55
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔