بورے والا(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں اور سردار خالد محمود ڈوگر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نااہل حکمران گذشتہ اڑھائی سال سے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیاں کر رہے ہیں ان کے خلاف مقدمات میں کچھ نہیں ثابت ہو سکا،عدالت سے حمزہ شہباز شریف کی رہائی حق سچ کی فتح ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹریٹ ایم بلاک میں قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی رہائی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرنے کے بعد مسلم لیگی عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا تقریب سے مسلم لیگ(ن) کے راہنماﺅں حاجی ساجد شریف آرائیں اور حافظ رضوان عابد آرائیں نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات پی پی 230 اسلم جمال،ضلعی صدر مسلم لیگ مینارٹی ونگ نذیر مسیح رندھاوا،چوہدری فرخ اسلام،چوہدری عبدالطیف آرائیں،ڈاکٹر امتیاز احمد آرائیں،بشیر احمد فاروقی،حافظ عثمان ریاض،چوہدری علی عابد آرائیں،محمد شاہد،نذیر سرور کلاسن،فیاض قاسم،چوہدری سید محمد،چوہدری نوید احمد آرائیں،چوہدری عبدالجبار جٹ اور دیگر راہنما بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کے دعویداروں نے اپنے دور اقتدار کے دوران عوام کو مہنگائی کی سونامی میں دھکیلنے اور عوام کو جھوٹے نعروں کے علاوہ کچھ نہیں دیا بعدازاں معروف سیاسی و سماجی شخصیت حافظ رضوان عابد آرائیں اور سیکرٹری اطلاعات محمد اسلم جمال نے قائدین کو گلاب کے پھولوں کے ہار پہنائے اور کارکنوں نے گل پاشی کی۔

About Author


How can I help you? :)

22:35
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔