بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں کسٹم حکام،ڈی او انڈسٹری اور سول ڈیفنس کے عملہ کی کاروائی،آئل سمگلنگ میں ملوث تین غیر قانونی منی پیٹرول پمپ سیل کر دیئے،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈی سی وہاڑی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کامران بشیر ڈوگر کی قیادت میں کسٹم انسپکٹر عبدالصمد،ڈی او انڈسٹری عابدہ حنیف وٹو اور محکمہ سول ڈیفنس کے عملہ نے کاروائی کرتے ہوئے ڈلن روڈ پر واقع تین مختلف غیر قانونی منی پیٹرول پمپ جو محکمہ کسٹم کی رپورٹ کے مطابق آئل سمگلنگ میں ملوث تھے انہیں سیل کر دیا گیا اور انکے خلاف مزید کاروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے کسٹم حکام کے مطابق آئل سمگلنگ میں ملوث پیٹرول پمپس کے خلاف یہ کاروائیاں اب تیز کر دی گئی ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کامران بشیر ڈوگر نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بھر میں غیر قانونی پٹرول پمپوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے پٹرول پمپ مالکان کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ایسے غیر قانونی فعل سے باز رہیں چیکنگ کے دوران ملوث پائے جانے والے پمپ مالکان کو بھاری جرمانے کئے جائینگے اور انہیں جیل کی ہوا کھانی پڑے گی بصورت دیگر انکے خلاف قانونی دائرہ کار مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔

About Author


How can I help you? :)

01:52
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔