بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور علاقہ مجسٹریٹ کی سربراہی میں ایس ڈی او انہار کے آفس میں چھاپہ،ایس ڈی او محکمہ انہار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار،مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی،تفصیلات کے مطابق تھانہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سرفراز ایبک نے عمر بشیر مجسٹریٹ فسٹ کلاس بورے والا کے ساتھ ملکر محکمہ انہار کے ایس ڈی او سعید احمد ڈھڈی کو 10 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ایس ڈی او نے مدعی محمد سیلم اختر سلیمی سے پانی کی وارہ بندی کی مد میں رشوت وصول کی اطلاع پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ وہاڑی کی چھاپہ مار ٹیم نے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے ایس ڈی او محکمہ انہار سعید احمد ڈھڈی کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 12/20 درج کرتے ہوئے پولیس تھانہ دانیوال کے حوالے کر دیا۔