بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج کے دفتر پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے والے سیکورٹی اہلکار ہمارا فخر ہیں اور اس حملہ کو ناکام بنانے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملانے والوں پر پوری قوم کو فخر ہے ہمارے سیکورٹی اداروں نے ملک دشمنوں کے ان ناپاک عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا کراچی میں ہونے والا دہشت گرد حملہ میں جان کی قربانی دینے والے سیکورٹی گارڈز اور پولیس اہلکاروں نے وطن سے محبت کا ثبوت دیا ملک دشمنوں کے خلاف پوری قوم یکجا ہے اور قومی سلامتی کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنانے کیلئے اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کراچی اسٹاک ایکسچینج کے دفتر پر کئے گئے ملک دشمنوں کے حملہ کو جان کی قربانی دیکر ناکام بنانے والے سیکورٹی گارڈز اور پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف قوم ہمیشہ متحد رہے گی اور ملک کا امن تباہ کرنے والوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔

About Author


How can I help you? :)

14:38
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔