بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)گورنر پنجا ب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں گزشتہ سال اورسیز پاکستانیز نے (22) بلین ڈالر کا زرمبادلہ ملک میں بھیجا ہے،اوورسیز پاکستانیوں نے ہر مشکل گھڑی میں وطن کا ساتھ دیا ہے،قدرتی آفات،زلزلہ اور سیلاب وغیرہ کے موقع پر اپنے پاکستانیوں کی بھرپور امداد کی ہے،موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیز کیلئے بہترین اقدامات کر رہی ہے،اوورسیز پاکستانی کمیشن کے ذریعے بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں،موجودہ حکومت کی اولین ترجیح انصاف کی فراہمی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر 241 (ای بی) بورے والا میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار کا اہتمام چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیونٹی لندن چوہدری شہزاد کریم ایڈووکیٹ نے کیا سیمینار میں وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب چوہدری وسیم رامے،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی،ایم این اے طا ہر اقبال چوہدری،ایم این اے اورنگزیب خان کھچی،ممبران صوبائی اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ،علی رضا خان خاکوانی،ندیم بھارہ،ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا،ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود،اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگزیب،پیر غلام محی الدین چشتی،چوہدری ارشاد احمد آرائیں،چوہدری قربان علی چوہان،عثمان ابراہیم،چوہدری قمرالزمان،ملک فاروق اعوان،صدر بار ملک فرقان یوسف اور صائمہ نورین نے شرکت کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کو انصاف کی فراہم کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے ہائی کورٹ میں اوورسیز پاکستانیز کے کیسز کا (6) ماہ اور سول کورٹس میں (3) ماہ میں فیصلہ کیا جائے گا ہر ضلع میں اوورسیز پاکستانی کمیشن کو فعال کر دیا گیا ہے اوورسیز کمیشن کی بدولت (50) فیصد کیسز حل کئے جا چکے ہیں انہوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آب پاک اتھارٹی قائم کر دی گئی ہے آب پاک اتھارٹی کے ذریعے پنجاب بھر میں پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا (50) فیصد بیماریاں مضر صحت پانی پینے کی وجہ سے ہوتی ہیں (50) فیصد سے زائد لوگ گند اپانی پینے پر مجبور ہیں پاکستان میں معاشی انقلاب صرف کسان لا سکتے ہیں کاشتکاروں کے مسائل سے باخوبی آگاہ ہیں کھاد،زرعی ادویات،بیج اور پانی کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب چوہدری وسیم رامے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کمیشن بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اوورسیز پاکستانی ہمیشہ اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اوورسیز پاکستانیز کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور تعاون کرتی ہے چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیونٹی لندن چوہدری شہزاد کریم گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیز کا خصو صی خیال رکھا ہے اوورسیز پاکستانیز کو آج جو ریلیف مل رہا ہے اس کا سہرا بھی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے سر ہے۔