زرعی یونیورسٹی فیصل آباد بورے والا کیمپس میں پانچ روزہ “سپرنگ فیسٹیول” کا آغاز

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد بورے والا کیپمس میں پانچ روزہ “سپرنگ فیسٹیول” کا آغاز،پرنسپل نے فیسٹیول کا افتتاح کر دیا،کھیلوں کے ساتھ ساتھ دیگر رنگارنگ تفریحی پروگرام شامل،تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد بورے والا کیپمس میں سالانہ پانچ روزہ “سپرنگ فیسٹیول” کا آغاز ہو گیا فیسٹیول کا افتتاح پرنسپل ڈاکٹر ساجد محمود ندیم نے کیا اس موقع پر آرگنائزر سوسائٹی آف ایگری کلچرل اینڈ الائیڈ سائنسز ڈاکٹر اسامہ بن عبدالحفیظ صدر،انچارج پبلک ریلیشن سید علی رضا،صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد صفدر،اراکین میاں شاہد سلیم،محمد کریم سیفی،چوہدری مسعود عابد،سماجی شخصیت چوہدری طاہر محمود اور یونیورسٹی کی انتظامیہ کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر ساجد محمود ندیم نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے ساتھ ساتھ دیگر غیر نصابی سرگرمیوں سے طلباء و طالبات کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کا موقع ملتا ہے تعلیم کے میدان میں ترقی کیلئے صحت مند جسم کا ہونا بے حد ضروری ہے کھیل اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں سے مقابلے کی فضاء پیدا ہوتی ہے نئی نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے پہلے روز حسن قرات،نعت خوانی،اتھلیٹکس،رسہ کشی،کبڈی اور فٹ بال کے مقابلہ جات منعقد ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے