بی ٹی ایم کرکٹ کلب کا شمار علاقہ کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے۔ارشاد احمد بھٹی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بی ٹی ایم کرکٹ کلب کی نئی کٹ کی تقریب رونمائی قائد اعظم سپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی،بورے والا کی معروف کرکٹ کلب بی ٹی ایم کی ٹیم کو نئی کٹ دینے کے سلسلے میں قائد اعظم سپورٹس اسٹیڈیم میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی فیاض کنٹرکشن کے سی ای او ارشاد احمد بھٹی اور سی ای او ایپل موبائل حافظ عبدالوحید تھے ان کا تقریب میں آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا انہوں بی ٹی ایم کرکٹ کلب کو دی جانے والی نئی دیدہ زیب کٹ کی رونمائی کی اور کھلاڑیوں میں کٹیں تقسیم کیں صدر بی ٹی ایم کرکٹ کلب میاں حفیظ الرحمن نے کہا کہ بی ٹی ایم کرکٹ کلب نے گزشتہ سال شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابیاں سمیٹیں ہیں اور ہمارے سپورٹس دوست شہر کی نمائندہ شخصیات نے جس طرح کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے ان کے مشکور ہیں مہمانان خصوصی ارشاد احمد بھٹی اور حافظ عبدالوحید نے کہا کہ بی ٹی ایم کرکٹ کلب کا شمار علاقہ کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے اس ٹیم نے اپنے صدر اور دیگر عہدیداران کی قیادت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی آل پاکستان اور آل پنجاب ٹورنامنٹس میں کامیابی حاصل کر کے شہر کا نام روشن کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے