وہاڑی پولیس کے زیر اہتمام ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک کی زیر قیادت شہداء کے بچوں کے ہمراہ جشن آزادی ریلی نکالی گئی

وہاڑی پولیس کے زیر اہتمام ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک کی زیر قیادت شہداء کے بچوں کے ہمراہ جشن آزادی ریلی نکالی گئی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وہاڑی پولیس کے زیر اہتمام ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک کی زیر قیادت شہداء کے بچوں کے ہمراہ جشن آزادی ریلی نکالی گئی جو کہ ڈی پی آفس سے شروع ہو کر مختلف گزر گاہوں سے ہوتی ہوئی لوہا مارکیٹ اور گول چوک سے واپس ڈی پی او آفس میں اختتام پذیر ہوئی،۔ پنجاب پولیس ، ٹریفک پولیس ، ایلیٹ فورس کی گاڑیوں پر مشتمل جشن آزادی ریلی میں پولیس فورس کے علاوہ تاجران ، میڈیا، سول سوسائٹی کے ممبرا ن اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں لوگوں نے شرکت کی ۔ریلی میں شرکاء نے اپنی گاڑیوں پر پاکستانی جھنڈے لگائے ہوئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔شرکاء نے جشن آزادی سے متعلقہ اپنے ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے ۔پہلے سے موجود چوکوں پر لوگوں کی کثیر تعداد نے ڈی پی او وہاڑی اور ریلی کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی نے کہا کہ ہم اس ملک پاکستان کے استحکام کےاور سلامتی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ یہ ملک ہم سب کا ہے اور وطن عزیز کی تعمیر وترقی اورخوشحالی کے لئے بلا امتیاز، مذہب و نسل اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ اور شہداء کے بچوں کے ہمراہ جشن آزادی کی خؤشیاں منانے کا مقصدان کو یہ باور کرانا ہے کہ شہداء کے بچوں کے ہمراہ ان کا والد آج اگر نہیں ہے تو یہ محکمہ اپنی تمام خوشیاں شہداء کے بچوں کے ہمراہ منائے گااور انہیں یہ احساس دلانا ہے کہ ان بچوں کے سر پر اگرآج والد کا سایہ نہیں ہے تو وہاڑی پولیس کا سایہ ہمیشہ ان کے سر پر قائم رہے گا۔ ریلی کے آخر میں ملک کی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی اور بچوں کے ہمراہ ریفریشمنٹ کے بعد گروپ فوٹو بنایا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *