تقرر اور تبادلے

لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے شہر کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر تبادلے کے احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس لائنز سے لیڈیL/SI غزالہ شریف کو ایس ایچ او رنگ محل، پولیس لائنز سے L/SI نبیلہ کوثر کو ایس ایچ او ویمن ریس کورس، انسپکٹر مدثر اللہ کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا، SI اکمل خالد کوتھانہ نواں کوٹ سے ایس ایچ او مغلپورہ، SI ملک تیمور کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او ساندہ، SI رضا ذاکر کو رنگ محل سے ایس ایچ او بادامی باغ، SI نشاط علی کو بادامی باغ سے ایس ایچ او وحدت کالونی تعینات کر دیا جبکہ انسپکٹر احسان اللہ کو مغلپورہ اور انسپکٹر بابر شوکت کو وحدت کالونی سے پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے اخکامات جار ی کردیے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز کو فوری طور پر چارج سنبھال کر فرائض سرانجام دینے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ اپنے علاقہ جات میں کرائم فائٹر کے طور پر کام کریں اور خدمت خلق کا جذبہ رکھتے ہوئے عوام کی خدمت کریں ۔

More from my site

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *