ناقص تفتیش پر دوران ڈکیتی محنت کش کو قتل کرنے والے ملزمان کی بری ہو کر اسی جگہ پر دوبارہ واردات رکشہ چھین کر ڈرائیور کو قتل کرنے کی کوشش معزور ہونے پر ڈاکو رکشہ چھین کر فرار ناکہ بندی پر پٹرولنگ پولیس نے ڈاکووں کو پکڑ کر فتح شاہ پولیس کے حوالے کر دیا ہومی سائیڈ آفیسر کا لاکھوں روپے رشوت لیکر ناقص تفیش کے زریعے ریلیف فراہم کرنے کا انکشاف

ناقص تفتیش پر دوران ڈکیتی محنت کش کو قتل کرنے والے ملزمان کی بری ہو کر اسی جگہ پر دوبارہ واردات رکشہ چھین کر ڈرائیور کو قتل کرنے کی کوشش معزور ہونے پر ڈاکو رکشہ چھین کر فرار ناکہ بندی پر پٹرولنگ پولیس نے ڈاکووں کو پکڑ کر فتح شاہ پولیس کے حوالے کر دیا ہومی سائیڈ آفیسر کا لاکھوں روپے رشوت لیکر ناقص تفیش کے زریعے ریلیف فراہم کرنے کا انکشاف ۔تفصیل کے مطابق تھانہ فتح شاہ کے علاقہ 49 کے بی کھادر نہر کے قریب مسلح ڈاکووں ابرار احمد اور جبار سکنہ چشتیاں نے محمد فیاض سے نقدی موبائل چھین کر اس کو قتل کر دیا تھاجس کا مقدمہ فتح شاہ میں 284/15 بجرم 302/392 درج ہوا جس کی تفتیش میں ہومی سائیڈ آفیسر خوشی محمد نے ملزمان سے سا زباز ہو کر ناقص تفتیش کے زریعے ریلیف فراہم کیا اور ڈاکو مقدمہ سے بری ہو گئے جس پر ڈاکووں نے 49 کے بی کھادر نہر پر ہی دوبارہ واردات کی جس میں رکشہ ڈارئیور سے رکشہ چھین کر اسے قتل کرنے کی کوشش کی گئی مگر رکشہ ڈرائیورمعزور ہونے پر ڈاکووں نے فائرنگ نہیں کی اوررکشہ چھین کر فرار ہوگئے 15 پر اطلاع ہونے اور پولیس کی جانب سے ناکہ بندی کروانے پر پٹرولنگ پولیس نے ڈاکووں کو رکشہ اور اسلح سمیت گرفتار کر کے فتح شاہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے تاہم عوامی وسماجی حلقوںنے ڈاکووں سے لاکھوں رپے وصول کر کے تفتیش میں ریلیف فراہم کرنے پر ہومی سائیڈ آفیسر اور ایس ایچ او کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے
۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *