راشد نسیم نے بھارت سے ٹائٹل چھین لیا

کراچی: پاکستانی ایتھلیٹ راشد نسیم نے بھارتی کو عالمی ریکارڈسے محروم کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایتھلیٹ راشد نسیم نے بھارت کے جے یانت ریڈی کے ایک منٹ میں 352 مکے مارنے کا عالمی ریکارڈ توڑدیا ہے اورایک منٹ میں 377 مکے مارنے پر راشد نسیم دوبارہ ریکارڈ ہولڈر بن گئے ہیں۔راشد نسیم نے اس سے قبل 333 مکے مارنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا جس کو بھارت کے جے یانت نے توڑ دیا تھا۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی راشد نسیم کے ریکارڈ کی تصدیق کردی ہے۔کراچی سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ کے ماہر راشد نسیم ماتھے سے43 ناریل توڑنے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کرچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *